Sunday January 19, 2025

نئی حکومت بننے سے پہلے ہی قومی اسمبلی میں ہنگامہ کھڑا ہو گیا، وجہ کیا نکلی؟

اسلام آباد (نیوزڈیسک )تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی نے کہا ہے کہ اطلاعات کے مطابق سپیکر آفس نے فیڈرل لاجز کی الاٹمنٹ کی ہے ۔نجی نیوز چینل کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عارف علوی نے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے نام مراسلہ بھیجا ہے جس میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن نے ابھی ارکان کو نو ٹی فیکیشن جاری نہیں کیا

 

،اطلاعات ہیں کہ سپیکر آفس نے فیڈرل لاجز کی الاٹمنٹ کر دی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ قانونی طور پر فیڈرل لاجز کی الاٹمنٹ نیا سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کرتا ہے ۔عارف علوی نے سپیکر قومی اسمبلی سے التماس کی کہ اس معاملے کو ذاتی طور پر دیکھا جائے ۔

FOLLOW US