Thursday October 31, 2024

عمران خان سے وزارت کا مطالبہ، شیخ رشید نے کپتان کو سرپرائز دیدیا

اسلام آباد (نیوذڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آٹھ مرتبہ وزیر رہ چکا ہوں اور سینئر پارلیمنٹرین ہوتے ہوئے وزارت کا مطالبہ مجھے زیب نہیں دیتا اور نہ ہی کسی وزارت کی خواہش ہے، آج بدھ کے روز عمران خان سے ملنے بنی گالہ جائوں گا۔منگل کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ

 

رشید احمد نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار شفاف انتخابات ہوئے ہیں، میرے نزدیک وزارت کی ہوئی اہمیت نہیں ہے اور نہ ہی کسی مخصوص وزارت کا طلبگار ہوں، سینئر پارلیمنٹرین ہوتے ہوئے وزارت کا مطالبہ کرنا مجھے زیب نہیں دیتا اور میں غیر مشروط طور پر اچھے برے وقت اور حالات میں عمران خان کا ساتھ دوں گا۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ نواز شریف کی صحت یابی کے لئے دعاگو ہوں لیکن حالیہ نقل و حمل کے پس پردہ کہانی کچھ اور ہی معلوم ہوتی ہے۔

FOLLOW US