Thursday October 31, 2024

عمران خان نے کراچی کی نشست چھوڑ کر ایسے امیدوار کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا کہ مخالفین کے پسینے چھوٹ جائیں گے؟ تحریک انصاف کی جیت یقینی

کراچی (نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے عام انتخابات میں پانچ قومی اسمبلی کی نشستوں سے کامیابی حاصل کی تھی تاہم اب انہوں نے اپنی آبائی سیٹ برقرار رکھنے اور باقی چار سیٹیں چھوڑنے کا فیصلہ کر لیاہے جن میں کراچی کا حلقہ این اے 243 بھی شامل ہے تاہم اب خبر آ ئی ہے کہ اس حلقہ کے ضمنی انتخاب کیلئے امیدواروں

 

میں پی ٹی آئی کی جانب سے فکس اٹ مہم کے سربراہ عالمگیر خان کے بھی شامل ہونے کا امکان ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان لاہور ، کراچی ، بنوں اور اسلام آباد کی سیٹ چھوڑ رہے ہیں تاہم پی ٹی آئی کی جانب سے تاحال ان سیٹوں پر امیدواروں کے نام سامنے نہیں آسکے ہیں جبکہ کراچی کی سیٹ سے عالمگیر کو انتخاب میں اتارے جانے کا امکان ہے ۔کراچی کے حلقہ 243 سے انتخاب میں حصہ لینے کیلئے سبحان علی ساہل، رشید گوڈیل اور اشرف قریشی بھی دلچسپی رکھتے ہیں تاہم حتمی فیصلہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کریں گے ۔

FOLLOW US