Thursday October 31, 2024

عمران خان نے پوری قوم کے سامنے کیا گیا اپنا وعدہ توڑ دیا، پاکستانی مایوس ہو جائیں گے

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین پاکستان کے نئے وزیراعظم کا آئندہ چند رو زمیں حلف اٹھانے جارہے ہیں لیکن ایسے میں ان کی ایک اور وعدہ خلافی پکڑی گئی ۔تحریک انصاف کے امیدوار کے اعتراض پر دوبارہ گنتی نہ ہونے کی وجہ سے پیپلزپارٹی کے فیصل صالح حیات نے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ یادرہے کہ اس سے قبل این

 

اے 131 میں بھی یہی اعتراض کیا جاچکا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان نے اپنے پہلے ہی خطاب میں اعلان کیاتھا کہ جن حلقوں پر کسی امیدوار یا جماعت کو اعتراض ہے ، وہ سب کھلوانے کیلئے تیار ہیں لیکن اب تحریک انصاف کے اعتراض پر پیپلزپارٹی کے فیصل صالح حیات کے حلقے میں ووٹوں کی گنتی ریٹرننگ افسر نے روک دی اور بتایاکہ تحریک انصاف کے امیدوار صاحبزادہ محمد محبوب سلطان نے پولنگ ایجنٹ کے توسط سے دوبارہ گنتی کی مخالفت کی ہے ۔ دی نیوز کے مطابق ریٹرننگ افسر اعجاز علی نے این اے 114جھنگ میں دوبارہ گنتی اس وقت روکی جب 10پولنگ سٹیشنز کی گنتی مکمل ہوچکی تھی اور ان پولنگ سٹیشنز میں84ووٹ کم ہوئے ۔ فیصل صالح حیات نے اپنی درخواست میں موقف اپنایاتھاکہ درخواست قانون کے مطابق ہے ، ہارنے اور جیتنے والے امیدواروں کے ووٹوں میں صرف 589ووٹوں کا فرق ہے جبکہ ووٹوں کا گنتی کا عمل اندھیرے میں مکمل کیاگیاتھاجس کی وجہ سے امکان ہے کہ ان کا ووٹ جیتنے والے یا کسی اورامیدوار کے حق میں چلاگیا ہو۔ریٹرننگ افسر نے اپنے فیصلے میں بتایاکہ تحریک انصاف کے امیدوار نے اپنے پولنگ ایجنٹ کے ذریعے دوبارہ گنتی کی مخالفت کی تاہم درخواست گزار کی تسلی اور الیکشن پراسیس میں شفافیت یقینی بنانے کے لیے کچھ پولنگ سٹیشنز کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی ہوسکتی ہے تاہم تمام ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست قانون میں گنجائش نہ ہونے کی وجہ سے مسترد کی جاتی ہے ، یہ فیصلہ کیاگیا کہ ابتدائی طورپر دس پولنگ سٹیشن کھولتے ہیں اور اگر واضح فرق ملاتو مزید پچیس پولنگ سٹیشن کھول دیئے جائیں گے ۔پیپلزپارٹی کے امیدوار نے الزام لگاتے ہوئے کہاکہ ریٹرننگ افسر ڈرا ہواتھا کہ تحریک انصاف کے امیدوار کے ووٹ ہر گنتی پر کم ہوتے جارہے ہیں ، اس لیے اس نے مزید پولنگ سٹیشن کھولنے سے انکار کرتے ہوئے جلدی میں رپورٹ الیکشن کمیشن کو بھیج دی ۔ انہوں نے چیف الیکشن کمشنر سے استدعا کی کہ جلد از جلد این اے 114کی مکمل گنتی کا حکم دیا جائے ۔

FOLLOW US