Sunday January 19, 2025

انتخابات جیتتے ہی شیخ رشید نے لال حویلی سے کہاں منتقل ہونے کا اعلان کردیا، جان کر آپ بھی داد دیں گے

اسلام آباد (نیوزڈیسک) شیخ رشید نے اپنی رہائش گاہ لال حویلی سے منتقل کرنے کا اعلان کردیا۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے کہ میں اپنی رہائش گاہ شکریال یا غریب آباد میں منتقل کر لوں۔تفصیلات کے مطابق 25 جولائی کا الیکشن جیتنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے جو تاریخی کامیابی سمیٹی ہے وہ اسکا سہرا عوام کے سر

 

ڈالتے ہیں۔اس ضمن میں تحریک انصاف کے رہنماوں اور اراکین اسمبلی کی جانب سے تاریخی اعلانات کئیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔اس کا آغاز پاکستان تھریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے وزیر اعظم ہاوس میں نہ رہنے کا اعلان کیا ،جس کے بعد ہارون نجیب اور حماد اظہر نے بھی اپرلیمنٹ سے کسی بھی قسم کی مراعات اور تنخواہ لینے سے انکار کر دیا ہے ۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے کہ میں اپنی رہائش گاہ شکریال یا غریب آباد میں منتقل کر لوں۔آج سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اب میرا ہدف ہے کہ میں راولپنڈی کے لیے پانی لے کر آوں اور راولپنڈی کے پسماندہ علاقوں شکریال اور غریب آباد کو ترقی دوں ۔انکا کہنا تھا کہ غریب آباد اور شکریال جا کر دیکھیں ۔ وہاں کربلا کا سماں ہے۔ انہوں نے کہا شکریال کےایک ایک گھرمیں اسی اسی لوگ رہ رہے ہیں۔انکا کہنا تھا کہ ہو سکتا ہے میں جلکلد لال حویلی چھوڑ کر غریب آباد یا شکریال منتقل ہو جاوں اور وہاں جا کر غریبوں کے ساتھ زندگی گزاروں۔انتخابات جیتتے ہی شیخ رشید نے لال حویلی سے کہاں منتقل ہونے کا اعلان کردیا، جان کر آپ بھی داد دیں گے

FOLLOW US