Sunday January 19, 2025

نااہلی..الیکشن جیتنے کے بعد رانا ثناء اللہ کیلئے بہت بری خبر

لاہور (نیوزڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے حلقہ این اے 106فیصل آباد سے مسلم لیگ (ن) کے نومنتخب رکن قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ خاں کی نا اہلی کیلئے دائر درخواست پر سماعت 6 اگست تک ملتوی کر دی ۔مسٹر جسٹس شاہد کریم نے تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر نثار احمد کی درخواست پر سماعت کی جس میں وفاقی حکومت ،،الیکشن کمیشن اور راناثنا اللہ کو

 

فریق بنایا گیا ہے ۔درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ رانا ثنا اللہ آرٹیکل (62ڈی ) کے اہل نہیں رہیے،انہوں نے قادیانیوں کے بارے متنازعہ بیان دیا ،قادیانیوں کو مسلم ڈیکلیئر کر دیا۔ اس کے ساتھ انہوں نے نواز شریف کے استقبال کرنے کو حج کرنے کے مترادف قرار دے تھا ،وہ اپنی رکنیت قائم رکھنے کے اہل نہیں رہے۔لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ رانا ثناء اللہ کو ایم این اے کیلئے نا اہل قرار دیا جائے اور انکے خلاف نا اہلی کا ریفرنس الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھجوانے کا حکم دیا جائے ۔

FOLLOW US