Sunday January 19, 2025

ایک کروڑ نوکریاں کہاں سے آئیں گی، ممکنہ وزیر خزانہ اسد عمر نے چونکا دینے والا راز بتا کر مخالفین کے منہ بند کر دیے

اسلام آباد (نیوزڈیسک) اایک کروڑ نوکریوں کی حقیقت کیا ہے،،اسد عمر نے سب واضح کر دیا۔ممکنہ وزیر خزانہ اسد عمرکا کہنا تھا کہ عمران خان ایک کروڑ نوکریاں نہیں بانٹیں گے بلکہ ہاؤسنگ کے شعبے سے پیدا کی جائیں گی۔تفصیلات کے مطابق ۔تفصیلات کے مطابق مرکز میں اکثریت حاصل کر لینے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے حکومت

 

سازی کے مراحل کوحتمی شکل دی جارہی ہے۔اس حوالے سے وزارتوں کی تفویض اور اہم عہدوں کی تقرری کے حوالے سے ضروری اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف نے اپنے لائحہ عمل کا باقاعدہ اعلان کردیا ہے۔اس حوالےسے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے پاکستانیوں کو سنہرے دور کے آغاز کی نوید سناتے ہوئے اپنی حکومت کے بنیادی لائحہ عمل کا اعلان کر دیا ہے۔اس حوالے سے اسلام آباد میں بنی گالہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نعیم الحق کا کہنا تھا کہعمران خان کی زیرصدارت حکومت سازی سےمتعلق اجلاس ہورہے ہیں۔پی ٹی آئی غریب عوام کے لیے انقلابی اقدامات کرے گی۔۔پاکستان کی معیشت کوبحران سے نکالیں گے۔معیشت کوبحران سے نکالنے کے لیے بین الاقوامی تعاون بھی شامل رہے گا۔نعیم الحق کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام سنہری دورکے لیے تیارہوجائیں۔پانچ سال میں ایک کروڑ نوکریاں دی جائیں گی۔۔عمران خان کی اولین ترجیح عوام کےمسائل کوحل کرنا ہے۔تاہم یہ ایک کروڑ نوکریاں کہاں سے آئیں گی یہ ایک بڑا معمہ تھا۔اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے مخالفین نے تحریک انصاف کے اس دعوے کا مذاق بھی اڑایا اور اسے ایک سبز باغ قرار دے کر خیالی افسانہ تک کہہ دیا۔تاہم اب جب کہ پاکستان تحریک انصاف نے اپنی حکومت بنانے کا اعلان کردیا ہےاور وہ اپنے وعدوں کو بھرپور انداز سے لے کر چلنے کے لیے پرعزم ہیں تو اب وہ اپنے دعووں کی حقیقت پر بھی روشن ی ڈالنے لگے ہیں ۔ایک کروڑ نوکریوں کی حقیقت بتاتے ہوئے پاکستان کے ممکنہ وزیر خزانہ اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا تھا کہ مجھے فخر ہے کہ ہماری پارٹی نے الیکشن میں روزگار دینے کا نعرہ لگایا، ہم اقتدار میں آ کر نوجوانوں کو روزگار دیں گے، وضاحت کر دوں کہ عمران خان ایک کروڑ نوکریاں نہیں بانٹیں گے بلکہ ہاؤسنگ کے شعبے سے پیدا کی جائیں گی۔

FOLLOW US