Sunday January 19, 2025

ہم ان کا مقابلہ نہیں کر سکتے، احسن اقبال نے بالآخر ہار مانتے ہوئے بڑا اعترا ف کر لیا

اسلام آباد (نیوزڈیسک)ہم ان کا مقابلہ نہیں کر سکتے، احسن اقبال نے بالآخر ہار مانتے ہوئے بڑا اعترا ف کر لیا .. مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہاہے کہ ہمارا مقابلہ تحریک انصاف سے نہیں بلکہ کسی اور سے ہے۔ہم ان قوتوں کا مقابلہ نہیں کر سکتے ۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہاہے کہ تحریک انصاف نے جو

اپوزیشن کی اعلیٰ ارفع روایات قائم کی ہیں ہم ان کی پیروی نہیں کریں گے ۔ ماضی میں ہم نے بھی غلطیاں کی ہیں ۔ ہم ایک ذمہ داری پارٹی ہیں اور ہمارا مقابلہ تحریک انصاف سے نہیں کسی اور سے تھا ۔ ہم کوئی ایسا اقدام نہیں کریں گے جس سے پاکستان کے مفادات کو نقصان پہنچے لیکن ہم ایک ذمہ داریاپوزیشن کا کردار ادا کریں گے۔ ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت تمام قابل ذکر جماعتیں چیخ اٹھی ہیں کہ الیکشن میں جس قدر بے قاعدگی ہوئی سب ہی اس سے پریشان ہیں۔ کے پی کے میں جو بے چینی ہے وہ ہمارے لئے قابل تشویش ہے ۔ تمام جماعتیں اس الیکشن کو تاریخ کا سب سے متنازعہ اور دھاندلی شدہ الیکشن قرار دے رہی ہیں جو لمحہ فکریہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت جو تحریک انصاف میں جارہا ہے وہ پاک صاف ہے ۔یہ ایک لانڈری شاپ ہے اور ایسی شاپس لگتی رہتی ہیں جو پہلے بھی ق لیگ کی صورت میں لگ چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم تحریک انصاف سے مقابلہ کرسکتے ہیں لیکن ہم غیر معروف قوتوں سے مقابلہ نہیں کر سکتے ۔مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہاہے کہ ہمارا مقابلہ تحریک انصاف سے نہیں بلکہ کسی اور سے ہے۔ہم ان قوتوں کا مقابلہ نہیں کر سکتے ۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہاہے کہ تحریک انصاف نے جو اپوزیشن کی اعلیٰ ارفع روایات قائم کی ہیں ہم ان کی پیروی نہیں کریں گے ۔

FOLLOW US