Sunday January 19, 2025

تحریک انصاف نے میدان مار لیا،اسمبلی میں اکثریت حاصل ہو گئی

لاہور (نیوزڈیسک )پاکستان تحریکِ انصاف نے آزاد امیدواروں کی شمولیت کے حوالے سے میدان مار لیا، 23 ارکان پنجاب اسمبلی پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے، جس کے بعد پنجاب میں تحریکِ انصاف کی مسلم لیگ ق کی حمایت سے تعداد 154 پر پہنچ گئی۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق پنجاب میںانتخابات جیتنے والے 30 آزاد ارکان میں سے اب تک 23 تحریکِ

انصاف کے کھلاڑی بن چکے ہیں، ان میں سے ایک آزاد رکن مسلم لیگ (ق) میں شامل جبکہ 6 نے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا،چودھری نثار علی خان، غلام رسول سانگھا اور محمد معاویہ کی ابھی آزاد حیثیت برقرار ہے جبکہ سیدہ میمنت محسن، مخدوم ہاشمی اور احمد علی اولکھ بھی ابھی کسی فیصلے پر نہ پہنچ سکے ہیں۔پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف میں شامل ہونے والے امیدواروں میں فیصل آباد کے حلقہ این اے 101 سے رکن قومی اسمبلی عاصم نذیر، ڈیرہ غازی خان میں کھوسہ فیملی کو شکست سے دوچار کرنے والے آزاد رکن قومی اسمبلی امجد کھوسہ اور ایم پی اے محسن عطا کھوسہ، چنیوٹ کے حلقہ پی پی 93 سے تیمور لالی، پی پی 124 جھنگ سے تیمور خان اور پی پی 277 سے علمدار قریشی جبکہ مظفر گڑھ سے سردار خرم خان لغاری اور جھنگ سے مہر اسلم بھروانہ شامل ہیں۔ذرائع کے مطابقپنجاب اسمبلی میں23 آزاد ارکان اسمبلی کی حمایت حاصل ہوگئی، جبکہ6 آزاد ارکان قومی اسمبلی کی حمایت حاصل ہوگئی،پنجاب میں حکومت سازی کیلیے پی ٹی آئی مطلوبہ تعداد سے بہت آگے نکل گئی ہے،تحریک انصاف کوپنجاب اسمبلی میں154 ارکان کی حمایت حاصل ہو گئی ہے،ذرائع کا مزید کہنا تھا کہمرکز میں حکومت بنانے کے لیے بھی پوزیشن مضبوط اور مستحکم ہے،ایم کیو ایم سے بات آگے بڑھانے کیلیے کمیٹی کو اختیارات دے دیے، پنجاب اور پختونخوا کے وزرائےاعلیٰ کے ناموں پر اتفاق تا حال نہیں ہوا۔

FOLLOW US