Sunday January 19, 2025

خیبرپختونخوا میں کلین سویپ کے باوجود تحریک انصاف کی حکومت خطرے میں پڑ گئی، اقتدار کے لالچی سیاستدانوں نے بغاوت کر دی

پشاور(نیوزڈیسک) کلین سوئپ کے باوجود خیبرپختونخواہ میں تحریک انصاف سے اقتدار چھیننے کا خدشہ، وزیراعلی خیبرپختونخوا کیلئے پرویزخٹک اوعاطف خان دونوں کے درمیان مقابلہ، پرویز خٹک نے 45 نو منتخب ایم پی ایز کا اجلاس بھی طلب کرلیا، عمران خان کی جانب سے نامزد نہ کیے جانے پر حمایت یافتہ اراکین کیساتھ تحریک انصاف سے علیحدہ

 

ہونے کی دھمکی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی خیبرپختونخوا کون ہوگا،پرویزخٹک اوعاطف خان دونوں کے درمیان مقابلہ، پرویز خٹک نے 45 نو منتخب ایم پی ایز کااجلاس بھی طلب کرلیا ۔۔خیبرپختونخوا میں وزارت اعلیٰ کا معاملہ عمران خان کے لیے چیلنج بن گیا۔ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان عاطف خان کو خیبرپختونخوا کا وزیراعلیٰ بنانا چاہتے ہیں لیکن پرویز خٹک کسی صورت وزارت اعلیٰ کی دوڑ سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں ہیں۔ذرائع کے مطابق پرویز خٹک نے وزیراعلی خیبرپختونخوا بننے کیلئے لابنگ شروع کردی ہے اور عمران خان انہیں قومی اسمبلی میں لانا چاہتے ہیں۔ پرویز خٹک نے 45 نو منتخب ایم پی ایز کا اجلاس اسپیکر ہاؤس پشاور میں بلایاہے جس کے ذریعے وہ عمران خان پر دباؤ ڈالنا چاہتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق عمران خان پرویز خٹک کو خیبرپختونخوا کا وزیراعلیٰ بنانے کے حق میں نہیں ہیں ۔پرویز خٹک کے مطابق انہیں تمام ایم پی ایز کی حمایت حاصل ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اگر عمران خان نے پرویز خٹک کو وزیراعلی کیلئے نامزد نہ کیا تو اس صورت میں سابق وزیراعلی اپنے حمایت یافتہ امیدواروں کے ساتھ تحریک انصاف سے علیحدگی اختیار کرنے کی دھمکی دے چکی ہے۔ اس صورتحال میں کلین سوئپ کے باوجود تحریک انصاف حکومت قائم کرنے سے محروم ہو جائے گی۔ ایسا ہونے کی صورت میں تحریک اںصاف کی وفاقی اور پنجاب حکومت بھی عدم استحکام کا شکار ہو جائے گی۔ دوسری جانب تحریک اںصاف کے سربراہ عمران خان وزیراعلی خیبرپختونخواہ کے نام کا اعلان ایک سے دو روز میں کر دیں گے۔

FOLLOW US