Saturday January 18, 2025

عمران خان کو اقتدار کس تاریخ کو سونپا جائیگا؟ نئی اور حتمی تاریخ کا اعلان ہو گیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک) نگران حکومت نے عمران خان کو اقتدار سونپنے کی نئی تاریخ کا اعلان کردیا، کامیاب امیداروں کا نوٹیفیکشن 6 اگست کو جاری کیا جائے گا، قومی اسمبلی کا اجلاس 11 یا 12 اگست کو ہوگا، جبکہ اقتدار کی منتقلی 14 اگست کو عمل میں آئے گی۔ تفصیلات کے مطابق تخت پنجاب حاصل کرنے کیلئے مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے

 

درمیان رسہ کشی جاری ہے۔اس حوالے سے تحریک انصاف پنجاب سے منتخب ہونے والے متعدد آزاد امیدواروں کی حمایت حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔ پنجاب سے آزاد امیدواروں کو تحریک اںصاف میں شامل کروانے میں سب سے اہم ترین کردار جہانگیر ترین نے ادا کیا۔ جبکہ اس حوالے سے اب تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے باقاعدہ اعلان بھی کر دیا ہے۔تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے اعلان کیا ہے کہ پارٹی نے پنجاب میں حکومت بنانے کیلئے مطلوبہ نمبرز حاصل کر لیے ہیں۔بلکہ تحریک اںصاف مطلوبہ سے بھی کہیں زیادہ نمبرز حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ فواد چوہدری کا دعوی ہے کہ تحریک اںصاف نے ق لیگ کی حمایت بھی حاصل کرلی ہے، یوں تحریک انصاف کو پنجاب میں حکومت بنانے کیلئے 168 ووٹ حاصل ہوگئے ہیں۔ واضح رہے کہ 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کے بعد وفاق میں تحریک انصاف 115 نشستوں کیساتھ اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب رہی، جبکہ پنجاب میں تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے درمیان مقابلہ برابر رہا۔2 روز قبل تک تحریک انصاف کے پاس 123 نشستیں تھیں جبکہ ن لیگ کے پاس 129 نشستیں تھیں۔ تاہم اب تحریک انصاف کو اکثریتی آزاد امیداروں اور ق لیگ کی حمایت حاصل ہو چکی ہے۔ یوں تحریک انصاف کی مجموعی نشستوں کی تعداد اب 168 تک پہنچ گئی ہے۔ جبکہ پنجاب میں حکومت بنانے کیلئے کسی بھی جماعت کو 149 نشستیں درکار ہوتی ہیں۔ دوسری جانب صوبائی اور وفاقی حکومتوں کی ذمہ داریاں سونپے جانے کے حوالے سے نگران وفاقی حکومت نے اہم اعلان کیا ہے۔نگران وزیر اطلاعات علی ظفر کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ انتخابات 2018 کے دوران کامیاب ہونے والے امیدواروں کا نوٹیفیکشن 6 اگست کو جاری کیا جائے گا۔ اس کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کیا جائے گا۔ اجلاس 11 یا 12 اگست کو طلب کیا جائے گا۔ اجلاس کے دوران پہلے تمام کامیاب امیدوار حلف لیں گے، اس کے بعد اسپیکر، پھر ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب عمل میں آئے گا۔ جبکہ وزیراعظم کا انتخاب اس کے بعد عمل میں آئے گا۔ علی ظفر کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ نگران حکومت کی کوشش ہے کہ وفاقی حکومت کو اقتدار 14 اگست تک منتقل کر دیا جائے۔

FOLLOW US