Saturday January 18, 2025

ہر حوالے سے عمران خان کے ساتھ ہیں، چینی سفیر خصوصی پیغام لے کر بنی گالہ پہنچ گئے

اسلام آباد(نیوزڈیسک) چینی سفیر ،،عمران خان سے ملاقات کرنے بنی گالہ پہنچ گئے۔ چینی سفیر نے عمران خان کو الیکشن میں فتح پر مبارکباد دی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے 2018 کے انتخابات میں تاریخی کامیابی حاصل کرچکی ہے جس کے بعد پاکستان تحریک انصاف مرکز میں حکومت بنانے کےلیے جوڑ توڑ کر رہی ہے۔اس حوالے

 

سے پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان کا بتانا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف نے مرکز میں سادہ اکثریت حاصل کر لی ہے اور اب تک پاکستان تحریک انصاف کو مرکز میں حکومت بنانے کے لیے 165 اراکین کی حمایت حاصل کر لی ہے۔تحریک انصاف کی اکثریت ہونے کے بعد عمران خان یقینی طور پر پاکستان کے اگلے وزیر اعظم ہوں گے۔اس ساری صورتحال کو دیکھتے ہوئے عالمی برادری کی جانب سے بھی عمران خان کو تہنیتی پیغامات بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے۔سب سے پہلے سعودی سفیر نے عمران خان سے ملاقات کی تھی اور اب دیگر ممالک کی جانب سے بھی خیر سگالی کے پیغامات آنے کا سلسلہ جاری ہے۔اس حوالے سے آج ایرانی سفیر کی جانب سے بھی عمران خان کو خط لکھا گیا۔اس موقع پر تازہ ترین اطلاع کے مطابق چینی سفیر بھی عمران خان کو مبارکباد دینے بنی گالہ پہنچ گئے۔بنی گالہ میں عمران خان اور چینی سفیر کے مابین ملاقات میں دو طرفہ امور پر بات چیت ہوئی۔اس موقع پر چینی سفیر کا کہنا تھا پاکستان کے مستقبل کے حوالے سے عمران خان کا ویژن قابل تعریف ہے اور ہم ہر حوالے سے عمران خان کی حمایت کا اعلان کریں گے۔اس موقع پر عمران خان نے بھی چینی سفیر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ پاک چین دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور پاکستان میں غربت کے خاتمے کے لیے چین کے تجربے سے استفادہ کریں گے۔اس موقع پر دونوں رہنماوں نے پاک چین تعلقات کے نئے دور کے آغاز کے حوالے سے بھی مثبت بات چیت کی۔

FOLLOW US