لاہور(نیوزڈیسک) چاہتے ہیں کہ تحریک ا نصاف پنجاب میں حکومت بنالے،،مسلم لیگ ن نے گھٹنے ٹیک دئیے۔مسلم لیگی رہنما اور سابق وزیر رانا مشہود کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان تحریک انصاف وفاق اور پنجاب میں حکومت بنائے اور عوام سے کئیے ہوئے وعدے پورے کر کے دکھائے۔تفصیلات کے مطابق تخت پنجاب حاصل کرنے کیلئے مسلم لیگ ن اور
تحریک انصاف کے درمیان رسہ کشی جاری ہے۔اس حوالے سے تحریک انصاف پنجاب سے منتخب ہونے والے متعدد آزاد امیدواروں کی حمایت حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔ پنجاب سے آزاد امیدواروں کو تحریک اںصاف میں شامل کروانے میں سب سے اہم ترین کردار جہانگیر ترین نے ادا کیا۔ جبکہ اس حوالے سے اب تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے باقاعدہ اعلان بھی کر دیا ہے۔تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے اعلان کیا ہے کہ پارٹی نے پنجاب میں حکومت بنانے کیلئے مطلوبہ نمبرز حاصل کر لیے ہیں۔بلکہ تحریک اںصاف مطلوبہ سے بھی کہیں زیادہ نمبرز حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ فواد چوہدری کا دعوی ہے کہ تحریک اںصاف نے ق لیگ کی حمایت بھی حاصل کرلی ہے، یوں تحریک انصاف کو پنجاب میں حکومت بنانے کیلئے 168 ووٹ حاصل ہوگئے ہیں۔اس کے بعد شائد مسلم لیگ ن نے بھی حالات سے سمجھوتہ کرتے ہوئے شکست تسلیم کرلی ہے اور انہیں اندازہ ہوچکا ہے کہ وفاق کے بعد اب پنجاب بھی مسلم لیگ ن کے ہاتھوں سے نکل چکا ہے اور اب ن لیگ کسی بھی صوبے میں حکومت بنانے کے قابل نہیں رہی۔نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے مسلم لیگی رہنما اور سابق وزیر رانا مشہود کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان تحریک انصاف وفاق اور پنجاب میں حکومت بنائے اور عوام سے کئیے ہوئے وعدے پورے کر کے دکھائے۔