Sunday May 19, 2024

تخت پنجاب کیلئے ن لیگ دوڑ سے باہر۔۔ تحریک انصاف کی پنجاب اسمبلی میں کتنی سیٹیں ہو گئیں۔۔ فواد چوہدری کا ہنگامی پریس کانفرنس میں اعلان

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے کہ پنجاب میں حکومت سازی کےعمل کا آغازجلد کریں گے،،تحریک انصاف پنجاب میں سب سے زیادہ سیٹوں کی حامل جماعت بن گئی،،پی ٹی آئی کی پنجاب میں131سیٹیں ہوگئی ہیں۔ انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ پی پی 46 سے آزاد امیدوارسید سیرالحسن پی ٹی

 

آئی میں شامل ہوگئے۔اسی طرح پی پی7 سے کامیاب امیدوار راجہ صغیربھی تحریک انصاف میں شامل ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب سے مزید کامیاب امیدوارآج شام تک تحریک انصاف میں شامل ہوجائیں گے۔ فواد چودھری نے کہا کہ تحریک انصاف پنجاب میں سب سے زیادہ سیٹوں کی حامل جماعت بن گئی۔ آج ارکان کی شمولیت کے بعد پی ٹی آئی کی پنجاب میں131سیٹیں ہوگئیں۔فواد چودھری نے کہا کہ پنجاب سے مزید کامیاب امیدوارآج شام تک تحریک انصاف میں شامل ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں تحریک انصاف حکومت سازی کےعمل کاآغازجلد کردے گی۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن نے بھی پنجاب میں حکومت سازی کیلئے کوششیں تیز کردی ہیں۔ مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے گزشتہ روز پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر محمود احمد محمود سے ملاقات کی۔ جس میں پنجاب میں حکومت سازی سے متعلق بات چیت کی گئی۔ اسی طرح وفاق میں اپوزیشن بنانے اور پنجاب میں حکومت سازی کیلئے مسلم لیگ ن کے رہنماء سردار ایازا صادق نے سید خورشید شاہ سے بھی بات کی۔دونوں رہنماؤں کے درمیان آج ملاقات ہوگی۔ ملاقات میں شہبازشریف بھی شریک ہوں گے۔ اسی طرح مسلم لیگ ن نے مشاہد حسین سید کے توسط مسلم لیگ ق سے بھی رابطہ کرلیا ہے۔ واضح رہے پنجاب میں مسلم لیگ ن کی کل نشستوں کی تعداد 129ہے جبکہ تحریک انصاف کی کل نشستوں کی تعداد 122ہے تاہم پی ٹی آئی کے مطابق 9 آزاد ارکان نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

FOLLOW US