Tuesday December 24, 2024

عمران خان کی حکومت زیاہ سے زیادہ کتنا عرصہ چلے گی؟ خطرناک پیشگوئی کر دی گئی

کراچی(نیوزڈیسک) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء منظور حسین وسان نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت بمشکل اڑھائی سال چلے گی وسان ہائوس میں میڈیا سے گفتگو کررتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت کو بڑی مشکلات کا سامنہ کرنا پڑیگا،آنے والی حکومت مختلف پارٹیوں سے بلیک میل ہوتی رہے گی۔منظور وسان نے کہا کہ بلاول بھٹو

 

زرداری کو اپوزیشن لیڈر بنانے کہ لیے پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں مذاکرات نا گزیر ہیں،جی ڈی اے غنڈہ گردی الائنس ہے،اس سے سندھ کے عوام نے بدلہ لیا ہے، جی ڈی اے اور متحدہ کا اس بار خراب حشر دیکھ رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کسی سے اتحاد نہیں کرے گی،قیادت کا بیان سامنے آچکا ہے،اس بار ملک سے اداروں نے ٹھپہ کلچر کا خاتمہ کروایا ہے،پر آراوز نے امیدواروں کے ساتھ ناانصافیاں کی ہیں، وزیراعلی سندھ کا نام ابھی فائنل نہیں ہوا،وزیراعلی سندھ کا نام پارٹی قیادت ہی فائنل کرے گی۔

FOLLOW US