اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء اور قانون دان اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ عمران خان پھنس گئے، ان کوحکومت ملے گی پاور نہیں ملے گی،ارکان کی تعداد کم ہے اتحادیوں سے بھی ٹف ٹائم ملے گا، پی ٹی آئی قانون سازی توبالکل بھی نہیں کرسکے گی، سینیٹ میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی اکثریت ہے۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں
گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی نے اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔پنجاب اور مرکز میں ٹف ٹائم دیں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اقتدارمیں نہیں حکومت میں آئے گا۔۔عمران خان کوپاور نہیں ملے گی،،عمران خان پھنس گئے ہیں۔۔عمران خان کا الیکشن جیت جانا متوقع تھا۔لیکن عمران خان کے پاؤں میں بیڑیاں پڑ گئی ہیں۔پی ٹی آئی کی حکومت قانون سازی توبالکل بھی نہیں کرسکے گی۔ کیونکہ سینیٹ میں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی اکثریت ہے۔حکومت عمران خان کی ہے قانونی طور ایوان توانہی کا ہوگا۔ اعتزازاحسن نے کہا کہ عمران خان کے پاس نمبرز ہی نہیں ہیں کہ وہ کسی معاملے میں بھی قانون سازی کرسکے۔ پہلے توانہیں اتحادیوں سے بھی ٹف ٹائم ملے گا۔ کیونکہ وہ وزارتیں مانگیں گے ، خودمختاری مانگیں گے۔ سینئر قانون دان اعتزازاحسن نے کہا کہ نوازشریف میں جیل کاٹنے کی ہمت نہیں ہے۔نوازشریف ماضی میں بھی معاہدہ کرکے باہر جاچکے ہیں۔نوازشریف ڈیل کے بغیر وطن واپس نہیں آسکتے۔ نوازشریف بزنس مین ہے۔۔نوازشریف کوپتا ہے کہ وہ اپنے کیس میں کمزور ہیں۔۔نوازشریف نے انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ کو ضرور کچھ دیا ہے۔۔نوازشریف کی اسپتال منتقلی بھی ڈیل کا نتیجہ ہوسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی ہے جس کاثبوت فارم 45نہ دینا ہے۔ایف آئی آر کی طرح ہوتا ہے۔جیسے تھانے میں فوری ایف آئی آر ہوتی ہے اسی طرح فارم 45ہوتا ہے کہ فوری اسی وقت دیا جاتا ہے۔اب تووہ وقت گزر گیا ہے۔فارم 45میں جتنی تاخیر ہوگی اس میں اتنا ہی نتائج کوتبدیل کرنے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔۔الیکشن کمیشن کا حق ہی نہیں ہوتا کہ وہ فارم 45کوروکے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں ریٹائرڈ ججز انتہائی کمزور ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری بہترین اور نوجوان لیڈر کے طور پرسامنے آئے ہیں۔انہوں نے انتخابی مہم میں صرف عوام کی بات کی ہے۔