لاہور(نیوزڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کی درخواست پر این اے 131 لاہور میں مسترد ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے کے بعد عمران خان کی کامیابی برقرار ہے۔آر او نے سابق وزیر ریلوے کی مکمل ووٹوں کی گنتی کی درخواست مسترد کردی ۔تفصیلات کے مطابق خواجہ سعد رفیق نے این اے 131 میں عمران خان کی کامیابی کو چیلنج کرتے
ہوئے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست دی تھی،عمران خان نے 84313 ووٹ حاصل کئے تھے جبکہ خواجہ سعد رفیق کو 83633 ووٹ ملے۔عمران خان کو خواجہ سعد رفیق پر 680 ووٹوں کی برتری حاصل تھی لیکن مسترد ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد یہ برتری کم ہو کر 608 رہ گئی ہے۔ریٹرننگ آفیسر نے خواجہ سعد رفیق کی درخواست مسترد ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد چیئرمین تحریک انصاف کی کامیابی کو برقرار رکھا ہے۔دوسری جانب آر او نے خواجہ سعد رفیق کی مکمل ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کر دی ہے۔