Tuesday December 24, 2024

عمران خان نا اہلی کیس، جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو بڑا جھٹکا لگ گیا

اسلام آباد(نیوزیسک)آرٹیکل 62 کے تحت عمران خان نااہلی کیس کی سماعت کرنے والے اسلام آبادہائیکورٹ کے بنچ کو تبدیل کردیا گیا اور جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو بنچ سے الگ کردیا۔تفصیلات کے مطابق جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی نے عمران خاں کی نااہلی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کررکھی ہے،جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا

 

کہ عمران خان نے اپنی بیٹی ٹیریان سے متعلق جھوٹ بولا،عدالت سے استدعا ہے کہ جھوٹ بولنے پرعمران خان کونااہل قراردیاجائے۔کیس کی سماعت کیلئے جسٹس شوکت عزیز صدیقی اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل بنچ تشکیل دیا گیا تھااوربنچ نے عمران خان سے یکم اگست تک جواب طلب کررکھا ہے۔تاہم جسٹس شوکت عزیز صدیقی کوبنچ سے الگ کردیا گیا ہے اورجسٹس گل حسن اورنگزیب اور جسٹس عامرفاروق پر مشتمل نیا بنچ تشکیل دیدیا گیا ہے۔

FOLLOW US