ممبئی (نیوزڈیسک)پاکستان میں تحریک انصاف کی حکومت بننے جارہی ہے اور ممکنہ طورپر عمران خان پاکستان کے نئے وزیراعظم ہوں گے ، ایسے میں معروف بھارتی اداکارہ و اینکرپرسن سیمی گریوال نے ایسا انکشاف کردیا کہ پورا پاکستان حیران پریشان رہ جائے گا۔مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹرپر سیمی گریوال نے لکھاکہ ’ میں عمران خان کی جیت پر
شش و پنج کا شکار ہوں، یہ زہریلی شراب جیسی ہے ، کئی سال پہلے عمران خان نے مجھے بتایا تھا کہ ایک پیر نے پیشن گوئی کی تھی کہ وہ ایک دن پاکستان کے وزیراعظم بنیں گے اور پھر قتل کردیئے جائیں گے ، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ عمران خان بھی اس قیمت کے باوجود وزیراعظم بننا چاہتے ہیں، یہ بہت افسوسناک ہے ‘۔ایک اور ٹوئیٹ میں انہوں نے عمران خان کو مبارکباد دی اور لکھا کہ ’آپ نے اس دن کیلئے ان تھک محنت کی اور اس سے بھی زیادہ کٹھن سفر اب شروع ہوگیا، آپ کی کامیابی کیلئے دعا گو ہیں ، اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدلیں اور آپ ایسا کرسکتے ہیں، اور اپنی حفاظت کیجئے ‘۔