Saturday April 20, 2024

بریکنگ نیوز! نا اہل جہانگیر ترین سیاست سے ہمیشہ کیلئے آئوٹ۔۔۔وجہ بھی سامنے آگئی

اسلام آباد(نیوزڈیسک) توار کے روز اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر خان ترین نے کہا کہ عمران خان کو وزیراعظم کے عہدے پر دیکھنا میرا مشن تھا جیسے ہی عمران خان وزیراعظم بنیں گے میںسیاست سے کنارہ کشی اختیار کر لوں گا اور گھر بیٹھ جاؤں گا صحافی نے سوال کیا کہ آپ کی نا اہلی کے خلا ف اپیل کا فیصلہ آنا بھی باقی ہے اور

 

آپ ابھی سے دلبر داشتہ ہو گئے ہیں تو جہانگیر ترین نے جواب دیا کہ اگر فیصلہ میرے حق میں آ یا تو بہتر ورنہ مزید سیاست جاری نہیں رکھوں گا اور گھر بیٹھوںگا کیونکہ اگر قانون مجھے اسمبلی کے لئے اہل نہیںسمجھتا تو گھر بیٹھنا ہی بہتر ہے انہوںنے کہا کہ پنجاب میںہمارے ایم پی ایز کی تعداد 131 ہو چکی ہے اور تحریک انصاف سب سے بڑی جماعت بن کر حکومت بنانے کے قریب ہے جبکہ مزید آزاد ارکان بھی شامل ہو رہے ہیں۔

FOLLOW US