Saturday May 18, 2024

پاکستان پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کی فتح تسلیم کرتے ہوئے ن لیگ سے راہیں جدا کر لیں

کراچی(نیوزڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی نے بھی تحریک انصاف کی فتح تسلیم کر لی ۔۔پیپلز پارٹی نے اے پی سی میں شرکت معذرت کرلی۔تفصیلات کے مطابق 25 جولائی کو پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے انتخابات انعقاد پذیر ہوئے جس میں دس کروڑ سے زائد ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کرنا تھا،تاہم الیکشن کمیشن کی جانب کردہ اعداد و شمار کے

 

مطابق 52 فیصد ٹرن آوٹ رہا ۔انتخابات کے نتائج کے حوالے سے بات کی جائے تو اب تک پاکستان تحریک انصاف کو دیگر سیاسی جماعتوں پر واضح برتری حاصل ہے۔اب تک تحریک انصاف کی نشستوں کی تعداد 115 تک جا پہنچی ہے۔جس کے بعد پاکستان تحریک انصاف مرکز میں حکومت بناتی نظر آرہی ہے۔اس انتخابات میں جہاں پاکستان تحریک انصاف نے شاندار کامیابی حاصل کی وہیں مخالفین کے بڑے بڑے برج گر گئے۔مسلم لیگ ن کے بڑے اور مرکزی رہنماوں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔دوسری جانب مولانا فضل الرحمان،،محمود اچکزئی اور اسفندیار ولی جیسے بڑے بڑے رہنما بھی اسمبلی سے بھی آوٹ ہو چکے ہیں۔جس پر ان جماعتوں نے الیکشن پر دھاندلی کا شور مچا دیا اور اس حوالے سے کل جماعتی کانفرنس بھی طلب کی تھی جو آج شام اسلام آباد میں ہو رہی ہے تاہم اس تحریک انصاف کے خلاف بلائی گئی آل پارٹیز کے غبارے ہوا نکل گئی۔تحریک انصاف سے رابطوں کے بعد ایم کیو ایم نے کل جماعتی کانفرنس میں شرکت سے انکار کردیا۔اب تازہ ترین خبر یہ ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے بھی مسلم لیگ ن اورمولانا فضل الرحمان کی جانب سے بلائی گئی کل جماعتی کانفرنس میں شرکت سے معذرت کرلی۔۔پیپلز پارٹی نے اے پی سی میں شرکت معذرت کرلی۔انکی جانب سے مولانا فضل الرحمان کو بھیجے گئے پیغام میں کہا گیا کہ آج پارٹی کا مشاورتی اجلاس بلارکھا ہے تاہم آپ کے موقف کے ساتھ ہیں۔

FOLLOW US