Saturday May 18, 2024

پارلیمنٹ کا بائیکاٹ کریں گے یا نہیں؟ مسلم لیگ ن نے حتمی فیصلہ سنا دیا

لاہور(نیوزڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے دھاندلی کے معاملے پر پارلیمنٹ کا بائیکاٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ مسلم لیگ (ن) کے ذرائع نے بتایا کہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں فیصلہ کیا کہ مرکز میں بھرپور اپوزیشن کا کردار ،ْ صوبے میں حکومت بنانے کی کوششیں کی جائیں گی۔مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بتایا کہ پارلیمنٹ کے بائیکاٹ کے

 

حوالے سے حتمی فیصلہ مسلم لیگ (ن) کی بلائی گئی کثیرالجماعتی کانفرنس میں دیگر سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔انہوںنے کہاکہ دھاندلی کے معاملے پر ہم ایک متحدہ سیاسی محاذ بنانے کی کوشش کریں گے۔ سابق وزیر نے کہاکہ لاڈلے کو منتخب کروانے کے لیے دھاندلی کی گئی۔انہوں نے متعلقہ حکام سے الیکشن کمیشن کیرزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم میں خرابی کی تحقیقات کروانیکا مطالبہ کیا۔۔مریم اورنگزیب نے الزام لگایا کہ انتخابات سے قبل اور بعد میں بھی دھاندلی کی گئی، انہوں نے سوال کیا کہ پولنگ ایجنٹس کو باہر کیوں نکالا گیا اور فارم 45 کیوں فراہم نہیں کیا گیا ۔

FOLLOW US