Thursday April 25, 2024

نااہل جہانگیر ترین نے عمران خان کو بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءجہانگیر ترین عام انتخابات میں اپنی جماعت کو برتری ملنے کے بعد حکومت بنانے کیلئے آزاد امیدواروں اور دیگر جماعتوں کیساتھ رابطوں میں مصروف ہیں اور اب تک کافی حد تک کامیابی بھی حاصل کر چکے ہیں۔ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین نے اسلام آباد میں جیتنے والے کئی امیدواروں

 

سے ملاقاتیں کر کے معاملات طے کر لئے ہیں اور آج رات وہ لاہور کیلئے روانہ ہو رہے ہیں تاکہ جیتنے والے آزاد امیدواروں اور دیگر جماعتوں کے جیتنے والے ایم پی ایز سے ملاقاتیں کر کے انہیں تحریک انصاف میں شامل کر سکیں۔

FOLLOW US