Sunday January 19, 2025

حکومت سنبھالتے ہی نجم سیٹھی بطور چیئرمین پی سی بی کام کرتے رہیں گے یا نہیں؟ عمران خان نے ناقابل یقین فیصلہ کر لیا

لاہور (نیوزڈیسک) عمران خان ممکنہ طور پر نجم سیٹھی کو چئیرمین پی سی بی کے عہدے سے نہیں ہٹائیں گے: حامد میر کا دعویٰ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ہونے والے پاکستان کے دسویں عام انتخابات کے سلسلے میں تحریک انصاف باآسانی حکومت بنانے کی پوزیشن میں آچکی ہے۔تحریک انصاف جہاں وفاقی کابینہ تشکیل دینے کی تیاری کر رہی ہے، وہیں

 

دوسری جانب پاکستانی شائقین کرکٹ کی اس بات پر بھی نظر ہے کہ عمران خان پاکستان کرکٹ بورڈ بھی کیا تبدیلیاں لاتے ہیں۔اس حوالے اب نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی حامد میر کا دعویٰ تھا کہ ممکنہ طور پر عمران خان نجم سیٹھی کو چئیرمین پی سی بی کے عہدے سے نہیں ہٹائیں گے۔ تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ اور اعلان خود عمران خان ہی کریں گے۔

FOLLOW US