Friday November 1, 2024

بریکنگ نیوز۔۔شہباز شریف کو عبرتناک شکست

ڈیرہ غازی خان (نیوزڈیسک) تحریک انصاف نے شہباز شریف کو شکست دے دی۔ ڈی جی خان کے حلقہ این اے 192 سے تحریک انصاف کے امیدوار محمد خان لغاری نے صدر ن لیگ کو شکست دے دی۔ تفصیلات کے مطابق انتخابات 2018 کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ بدھ کے روز ہونے والے پاکستان کے دسویں عام انتخابات کے

 

سلسلے میں پولنگ شام 6 بجے ہی ختم ہوگئی تھی۔پولنگ ختم ہونے کے ایک گھںٹے بعد غیر سرکاری غیر حتمی نتائج آنے کا سلسلہ شروع ہوا۔ اس سلسلے میں قومی اسمبلی کی 272 میں سے 260نشستوں کے 40 سے 50 فیصد پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج بھی سامنے آ چکے ہیں۔ اب تک موصول ہونے والے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف باقی جماعتوں پر برتری حاصل کیے ہوئے ہے۔قومی اسمبلی کی 272 میں سے 260 نشستوں کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج میں سے تحریک انصاف اب تک کل 107، ن لیگ کو62، پیپلز پارٹی کو 32 جبکہ آزاد امیدواروں کو 27 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔جبکہ مزید غیر سرکاری غیر حتمی نتائج آنے کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ دوسری جانب تحریک انصاف نے شہباز شریف کو شکست دے دی۔ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو ڈیرہ غازی خان میں تحریک انصاف کے امیدوار کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ڈی جی خان کے حلقہ این اے 192 سے تحریک انصاف کے امیدوار محمد خان لغاری نے صدر ن لیگ کو شکست سے دوچار کیا ہے۔ جبکہ ن لیگ کے صدر شہباز شریف دیگر حلقوں میں بھی مشکلات کا شکار ہیں۔ شہباز شریف کو ڈیرہ غازی خان میں تحریک انصاف کیخلاف اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس شکست کے بعد ن لیگ کے کیمپ میں سوگ کا سماں ہے۔

FOLLOW US