Tuesday December 24, 2024

تحریک انصاف کو خیبر پختونخواہ حکومت ایک مرتبہ پھر مبارک، تمام مخالفین کا صفایا کر دیا

پشاور (نیوزڈیسک) تحریک انصاف نے خیبرپختونخواہ میں مخالفین کا صفایا کردیا۔ پاکستان تحریک انصاف نے 63 نشستوں پر واضح برتری حاصل کرلی۔تفصیلات کے مطابق اب پولنگ کا وقت ختم ہوئے تقریبا چار گھنٹے ہو چکے ہیں ۔اکثر حلقوں میں بڑی تعداد میں پولنگ اسٹیشنز کے نتائج سامنے آنا شروع ہو چکے ہیں۔اس وقت اکثر نشستوں پر امیدواروں کی

 

پوزیشن واضح ہو تی جارہی ہے۔پاکستان میں تاریخ کے سب سے بڑا انتخابی معرکہ کے غیر حتمی نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں جس میں تحریک انصاف واضع برتری حاصل کیئے ہوئے ہے جبکہ مسلم لیگ ن دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔اب تک کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کو 106 ،مسلم لیگ ن کو 72 اور پیپلز پارٹی کو 39 سیٹوں پر برتری حاصل ہے۔تحریک انصاف نے پنجاب میں بھی مسلم لیگ ن پر واضع برتری حاصل کر لی ہے۔اس کے بعد تحریک انصاف نے اس الیکشن میں فتح پر جشن منانا شروع کر دیا ہے۔اس موقع پر فواد چوہدری نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے ملک کو تحریک انصاف کی فتح پر مبارکباد دے دی ہے۔مکمل نتائج نتائج آتے ہی تحریک انصاف کے کارکنوں نے مٹھائیاں بانٹنا شروع کر دیں اور بھنگڑے بھی ڈالنا شروع کر دیئے ہیں۔اس موقع پر پنجاب میں بھی مسلم لیگ ن کی حکومت بننے کے امکانات بھی روشن ہو چکے ہیں ۔اب تک کی خبروں کے مطابق پنجاب کی 115سیٹوں پر پاکستان تحریک انصاف کو برتری حاصل ہے جبکہ مسلم لیگ ن 131 سیٹوں کے ساتھ آگے ہیں۔تازہ ترین خبر کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کو ایک مرتبہ پھر خیبرپختونخواہ میں حکومت بنانے کا موقع ملنے کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔اب تک کے نتائج کے مطابق پی ٹی آئی نے کے پی میں 63 نشستوں پر برتری حاصل کرلی ہے جس کے بعد صوبےمیں دوبارہ حکومت بنانے کے امکانات روشن ہو چکے ہیں ۔یاد رہے کہ اگر پاکستان تحریک انصاف کے پی میں حکومت بنانے میں کامیاب ہوتی ہے تو ایسا کے پی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوگا کہ کوئی سیاسی جماعت مسلسل دوسری مرتبہ حکومت بنائے گی۔

FOLLOW US