Tuesday December 24, 2024

مسلم لیگ ن کو ایک اور بڑا دھچکا۔۔خواجہ آصف کیلئے بری خبر آ گئی

سیالکوٹ (نیوزڈیسک) ن لیگ کو ایک اور دھچکا، خواجہ آصف بھی شکست کے دہانے پر، این اے 73 سیالکوٹ میں سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف کے مقابلے میں تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار واضح برتری حاصل کیے ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق انتخابات 2018 کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ بدھ کے روز ہونے والے

 

پاکستان کے دسویں عام انتخابات کے سلسلے میں پولنگ شام 6 بجے ہی ختم ہوگئی تھی۔پولنگ ختم ہونے کے ایک گھںٹے بعد غیر سرکاری غیر حتمی نتائج آنے کا سلسلہ شروع ہوا۔ اس سلسلے میں قومی اسمبلی کی 272 میں سے 260 نشستوں کے 20 سے 25 فیصد پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج بھی سامنے آ چکے ہیں۔ اب تک موصول ہونے والے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف باقی جماعتوں پر برتری حاصل کیے ہوئے ہے۔قومی اسمبلی کی 272 میں سے 260 نشستوں کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج میں سے تحریک انصاف اب تک کل 110، ن لیگ کو 58، پیپلز پارٹی کو 32 جبکہ آزاد امیدواروں کو 9 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔جبکہ مزید غیر سرکاری غیر حتمی نتائج آنے کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ دوسری جانب تحریک انصاف کے مقابلے میں ن لیگ ایک اور اپ سیٹ شکست کے دہانے پر ہے۔ این اے 73 سیالکوٹ سے انتخاب لڑنے والے سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف پہلی مرتبہ شکست کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں۔ اب تک موصول ہونے والے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق ن لیگ کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کے مقابلے میں تحریک انصاف کے امیدوار عثمان ڈار واضح برتری حاصل کیے ہوئے ہیں۔ تاہم فی الحال سرکاری نتائج کا اعلان نہیں کیا گیا۔ خواجہ آصف کی شکست کی صورت میں یہ ن لیگ کیلئے بہت بڑا دھچکا ہوگا۔ اس سے قبل خواجہ آصف اپنے اس آبائی حلقے سے کبھی شکست سے دوچار نہیں ہوئے۔

FOLLOW US