Tuesday December 24, 2024

وہ پہلا حلقہ جہاں سے مسلم لیگ ن کی فتح یقینی ہوگئی، پی ٹی آئی کو عبرتناک شکست مل گئی

لاہور(نیوزڈیسک)وہ پہلا حلقہ جہاں سے مسلم لیگ ن کی فتح یقینی ہوگئی، پی ٹی آئی کو عبرتناک شکست مل گئی..  این اے 78 میں مسلم لیگ ن کی فتح یقینی ہو گئی۔ احسن اقبال کو پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ابرار الحق پر واضح برتری مل گئی۔تفصیلات کے مطابق اب پولنگ کا وقت ختم ہوئے تقریبا چار گھنٹے ہو چکے ہیں ۔اکثر حلقوں میں بڑی تعداد

 

میں پولنگ اسٹیشنز کے نتائج سامنے آنا شروع ہو چکے ہیں۔اس وقت اکثر نشستوں پر امیدواروں کی پوزیشن واضح ہو تی جارہی ہے جس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کو اب تک قومی اسمبلی کی 75 نشستوں پر برتری حاصل ہے جبکہ مسلم لیگ ن کو قومی اسمبلی کی 51 سیٹوں پر برتری حاصل ہے جس کے بعد امید ظاہر کی جارہی ہے کہ تحریک انصاف اکثریت حاصل کر لے گی۔اس موقع پر تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔مسلم لیگ ن کے گڑھ سمجھے جانے والے شہروں راولپنڈی اور فیصل آباد میں تحریک انصاف نے اپنے پنجے گاڑ لئیے ہیں۔دوسری جانب لاہور کی 5 سیٹوں پر بھی تاحال تحریک انصاف کو برتری حاصل ہو گئی۔تاہم اس ساری صورتحال سے میں مسلم لیگ ن کو بڑی خوشخبری یہ ملی ہے کہ این اے 78 میں مسلم لیگ ن کی برتری واضح ہو چکی ہے۔یاد رہے کہ یہ وہی حلقہ ہے جس سے پاکستان تحریک انصاف کے ابرار الحق ،مسلم لیگ ن کے احسن اقبال کے مد مقابل ہیں۔اس موقع پر احسن اقبال کو ابرار الحق پر واضح برتری مل چکی ہے جس کے بعد انکی فتح کے امکانات روشن ہو چکے ہیں۔ این اے 78 میں مسلم لیگ ن کی فتح یقینی ہو گئی۔ احسن اقبال کو پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ابرار الحق پر واضح برتری مل گئی۔تفصیلات کے مطابق اب پولنگ کا وقت ختم ہوئے تقریبا چار گھنٹے ہو چکے ہیں ۔

FOLLOW US