Tuesday December 24, 2024

راولپنڈی سے تحریک انصاف کلین سوئپ کی پوزیشن میں آ گئی، عمران خان ، شیخ رشید سمیت کتنی نشستیں جیتنے کا امکان ؟ تفصیلات آگئیں

اسلام آباد (نیوزڈیسک) راولپنڈی میں تحریک انصاف کلین سوئپ کی پوزیشن میں آگئی، عمران خان،، اسد عمر،، صداقت عباسی، شیخ رشید، عامر کیانی اور غلام سرور خان کی فتح یقینی ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق انتخابات 2018 کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ بدھ کے روز ہونے والے پاکستان کے دسویں عام انتخابات کے سلسلے میں

 

پولنگ شام 6 بجے ہی ختم ہوگئی تھی۔پولنگ ختم ہونے کے ایک گھںٹے بعد غیر سرکاری غیر حتمی نتائج آنے کا سلسلہ شروع ہوا۔ اس سلسلے میں قومی اسمبلی کی 272 میں سے 204 نشستوں کے 20 سے 25 فیصد پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج بھی سامنے آ چکے ہیں۔ اب تک موصول ہونے والے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف باقی جماعتوں پر برتری حاصل کیے ہوئے ہے۔قومی اسمبلی کی 272 میں سے 204 نشستوں کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج میں سے تحریک انصاف اب تک کل 93، ن لیگ کو 52، پیپلز پارٹی کو 28 جبکہ آزاد امیدواروں کو 23 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔جبکہ مزید غیر سرکاری غیر حتمی نتائج آنے کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ دوسری جانب تحریک انصاف نے ن لیگ کے گڑھ راولپنڈی میں کلین سوئپ کرنے کی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔اب تک موصول ہونے والے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی کے تمام قومی اسمبلی کے حلقوں میں تحریک انصاف ن لیگ پر برتری حاصل کیے ہوئے ہے۔ اب تک موصول ہونے والے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد سے انتخاب لڑنے والے تحریک انصاف کے عمران خان،، اسد عمر،، صداقت عباسی، شیخ رشید، عامر کیانی اور غلام سرور خان کی فتح یقینی ہوگئی ہے۔جبکہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اسلام آباد اور راولپنڈی دونوں حلقوں کی نشستوں پر شکست کے دہانے پر ہیں۔ جبکہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار ایک نشست پر فتح جبکہ دوسری نشست پر شکست کے دہانے پر ہیں۔

FOLLOW US