Sunday January 19, 2025

نواز شریف نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے

اسلام آباد(نیوزڈیسک) اڈیالہ جیل میں خفیہ ملاقاتوں کی اندرونی کہانی میں انکشاف ہوا کہ نوازشریف ایک اوراین آر او کے لئے تیار ہیں اور یقین دہانی کرائی مجھے جیل سے نکالو، ہم ملک سے باہر چلے جائیں گے۔نجی ٹی وی نے اپنے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ چند روز کے دوران اڈیالہ جیل میں ہونے والی خفیہ ملاقاتو ں کی اندرونی کہانی بتاتے ہوئے

 

چونکا دینے والا انکشاف کیا کہ نواز شریف ایک اور این آر او کے لئے تیار ہوگئے ہیں اور کہا کہ میں مجھے جلد از جلد جیل سے نکالو۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے ملاقاتیوں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ جیل سے نکلوائیں، ہم ملک سے باہر چلے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق این آر او کرنے کی ایک بڑی وجہ پاکستان آنے پر مایوس کن استقبال بھی ہے جبکہ شہباز شریف سمیت قیادت کے ایئرپورٹ نہ پہنچنے پر نواز شریف دلبرداشتہ ہیں۔گزشتہ روز نوازشریف نے پنجاب اور کے پی گورنر سے خفیہ ملاقاتیں کیں تھیں۔گورنر پنجاب رفیق رجوانہ اور خیبرپختونخواہ کے گورنر ظفر اقبال جھگڑا نے نوازشریف سے ملاقات کے لیے اپنے عہدے کا ناجائز استعمال کیا اور انتظامیہ سے اجازت لیے بغیر اڈیالہ پہنچے۔دونوں گورنروں سے نوازشریف نے خفیہ طور پر ملاقات کی، جس میں مریم نواز،، کپٹن صفدر بھی موجود تھے، آدھے گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہنے والی ملاقات کے بعد رفیق رجوانہ اور اقبال جھگڑا پنجاب ہاؤس واپس چلے گئے تھے۔خیال رہے کہ نواز شریف کے خلاف ابھی کرپشن کے مزید دومقدمات کا فیصلہ ہونا باقی ہے۔یاد رہے کہ نوازشریف اس سے پہلے بھی ایک ڈیل کے ذریعے جیل سے سعودی عرب جانکلے تھے اور دعوی کیا کہ کوئی معاہدہ نہیں ہوا، جو بعد میں جھوٹا نکلا۔واضح رہے کہ احتساب عدالت نے رواں ماہ 6 جولائی کو ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے نوازشریف کو 11، مریم نوازکو 8 اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو ایک سال قید سنائی تھی۔دوسری جانب راولپنڈی: پمز ہسپتال کے ڈاکٹرز نے تیسرے روز بھی سابق وزیراعظم نواز شریف کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ کیا ہے۔پمز ہسپتال کے ڈاکٹرز اپنے عملے کے ہمراہ اڈیالہ جیل پہنچے اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کا طبی معائنہ کیا۔ جیل ذرائع کے مطابق پمز کے پانچ رکنی میڈیکل بورڈ نے سابق وزیراعظم کے دل کی ایکو اور ای سی جی سمیت چار سے پانچ طرح کے ٹیسٹ کیے ہیں۔ڈاکٹرز نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے گردے کا الٹراساونڈ کرنے کے علاوہ شوگر، یوریا اور کریٹینائن ٹیسٹس کے لئے خون کے نمونے بھی لئے۔ میڈیکل بورڈ کی سفارش پر میاں نواز شریف کو جیل میں ائیرکنڈیشن فراہم کردئیے گئے ہیں۔ نوازشریف کو اڈیالہ جیل سے باہر کسی ہسپتال منتقل کرنے کا حتمی فیصلہ تاحال نہیں ہو سکا۔پمز ہسپتال اسلام آباد کے ماہرین پر مشتمل 4رکنی میڈیکل بورڈ نے گزشتہ روز بھی نوازشریف کا طبی معائنہ کیا تھا اور جیل میں رہنا طبی طور پر خطرناک قرار دیا تھا۔

FOLLOW US