Sunday January 19, 2025

شیر آرہا ہے ،مریم نواز نے الیکشن سےایک رات قبل ورکرز کے نام اہم پیغام جاری کردیا

لاہور (نیوزڈیسک) شیر آرہا ہے ،،مریم نواز نے الیکشن سےایک رات قبل ورکرز کے نام اہم پیغام جاری کردیا۔۔مریم نواز کا کہنا تھا نکلو اور اپنے ووٹ کی طاقت سے اپنی تقدیر بدل ڈالو ،توڑ ڈالو سب زنجیریں پاکستان مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دو۔مخالفین کو سوشل میڈیا پر آڑے ہاتھوں لینا سابق وزیر اعظم نوازشریف کا صاحبزادی مریم نواز کا مشغلہ ہے ۔وہ نہ صرف

 

ٹوئیٹر کو استعمال کرتے ہوئے مخالفین کو تگڑے جواب دیتی ہیں بلکہ وہ اپنے چاہنے والوں اور مسلم لیگ ن کے ورکرز کا حوصلہ بھی بنائے رکھتی ہیں۔۔مریم نواز نے جیل میں جانے پہلے اپنا آخری ٹوئیٹ 13 جولائی کو کیا تھا جس کے بعد لاہور آنے پر انہیں گرفتار کر کے اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا ،جس کے بعد کچھ دن تک مریم نواز کے ٹوئیٹس کا سلسلہ بھی رک گیا تاہم پھر کچھ ہی روز بعد اچانک سے مریم نواز کی جانب سے کیا گیا ٹوئیٹ منظر عام پر آگیا۔جس میں ووٹ کو عزت دینے اور فیض احمد فیض کے اشعار کو پوسٹ کیا گیا تھا تاہم تازہ ترین صورتحال کے مطابق جیل میں سے بھی مریم نواز کے ٹوئیٹس کا سلسلہ جاری ہے۔۔مریم نواز نے الیکشن سے ایک روز پہلے اپنے ووٹرز کو متحرک کرنے کے لیے خاص پیغام جاری کردیا۔””ووٹ کو عزت دو” فیصلے کی گھڑی آن پہنچی ہے ۔ نکلو اور اپنے ووٹ کی طاقت سے اپنی تقدیر بدل ڈالو ۔توڑ ڈالو سب زنجیریں ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دو ۔ انشاءالله شیر آ رہا ہے ۔یاد رہے کہ نجی ٹی وی چینل نے دعوی کیا ہے کہ مریم نواز نے اڈیالہ جیل میں ایک با اثر قیدی سے وائی فائی کی سہولت حاصل کی۔رپورٹس کے مطابق مریم نواز نے راجہ ارشد نامی شخص سے وائی فائی کی سہولت لی۔راجہ ارشد قتل کے کیس میں سزا بگھت رہا ہے۔ راجہ ارشد میاں محمد سومرو کے راشتہ دار کے قتل میں ملوث تھا۔ راجہ ارشد نے جیل حکام کو بھاری رقم دے کر وائی فائی کی سہولت لی اور پھر مریم نواز کو بھی دی۔

FOLLOW US