Sunday January 19, 2025

مسلم لیگ (ن)نے عین وقت پر لاہور کو ہاتھ سے نکلنے سے روک لیا، بڑی کامیابی مل گئی

لاہور (نیوزڈیسک) لاہور میں سیاست کے بدلتے رنگ متحدہ مجلس عمل نے مسلم لیگ (ن ) کے خواجہ سعد رفیق اور سردار ایاز صادق کی حمایت کا اعلان کردیا ۔تفصیلات کے مطابق متحدہ مجلس عمل کی قیادت نے لاہور میں سابق اسپیکر قومیا سمبلی سردار ایاز صادق اور خواجہ سعد رفیق کی حمایت کا اعلان کر دیاہے جبکہ دوسری جانب حلقہ این اے 129 سے

 

متحدہ مجلس عمل کا پی پی 157 کا امیدوار میاں عامر خلیل پی ٹی آئی کیساتھ مل گیا ،تفصیلات کے مطابق ضرار شہید روڈ پر این 129 اور متحدہ مجلس عمل کے رہنماں کی اہم بیٹھک ہوئی, متحدہ مجلس عمل نے مسلم لیگ (ن) کے این اے 129 کے امیدوار سردار ایاز صادق اور پی پی 157 کے امیدوار خواجہ سلمان رفیق کی حمایت کا اعلان کیا۔سردار ایاز صادق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم ایم اے کی حمایت خوش آئند ہے۔جیت کی صورت میں بلا تفریق این اے 129 کے مکینوں کے مسائل کے حل کیلئے کام کیا جائے گا۔ سردار ایاز صادق کا مزید کہنا تھا کہ 25 جولائی گالم گلوچ کی سیاست کو دفن کرنے کا دن ہے۔

FOLLOW US