Sunday May 5, 2024

پاکستان کا اگلا وزیراعظم کون ہو گا؟ بین الاقوامی میڈیا نے کس کو فیورٹ قرار دیدیا؟

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان میں عام انتخابات کے حوالے سے بین الاقوامی میڈیا میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان فیورٹ قرار پائے ہیں۔برطانوی جریدے نے خبر تو درکنار خصوصی مضمون ہی شائع کردیا۔ایک برطانوی جریدے کے مضمون میں کہا گیا ہے کہ عمران خان سمجھتے ہیں کہ بڑے مقابلے کیلئے انہوں نے گزشتہ انتخابات کے

 

مقابلے میں تجربہ کار امیدوار میدان میں اتارے ہیں اور وہ گڈ گورننس کے حصول کیلئے اداروں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا چاہتے ہیںجبکہ صحت و تعلیم پر سرمایہ کاری کے وعدے نے عوام کو عمران خان کے اور زیادہ قریب کردیا ہے، مضمون میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’اسلامی فلاحی مملکت‘‘کے ایجنڈے نے عمران خان کو عوام میں غیر معمولی مقبولیت بخشی ہے، عمران خان ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک کے مابین گڈ گورننس کو بنیادی فرق سمجھتے ہیں، اس مرتبہ عمران خان کو اپنے حریف کے بھائی کا سامنا ہے اور وہ انتخابات کے شفاف انعقاد کیلئے پرامید ہیں۔عمران خان کا ماننا ہے کہ انتخابات میں دھاندلی کی کوششیں کرنے والوں کا صفایا ہوجائے گا۔

FOLLOW US