Sunday January 19, 2025

انتخابات سے ایک روز قبل پیپلزپارٹی نے تحریک انصاف کو ایسی پیشکش کر دی کہ عمران خان کو سوچنے پر مجبور کر یا

اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ مضبوط جمہوری حکومت کیلئے پاکستان پیپلزپارٹی نے کبھی دروازے بند نہیں کئے عمران خان اکثریت لیں بھی تو سہارے کی ضرورت پڑے گی۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ انتخابات میں پیپلزپارٹی پنجاب میں بھی نظر آئے گی میں

 

واقف نہیں ہوں کہ پنجاب میں کون کہاں سے کھڑا ہے مگر بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلزپارٹی پنجاب میں بہتر پوزیشن میں ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان اکیلے حکومت نہیں بنا سکتے اگر وہ اکثریت بھی لے لیں تو انہیں سہارے کی ضرورت پڑے گی اور سہارا جس کا بھی لیں انہیں لینا پڑیگا انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی نے مضبوط جمہوری حکومت کیلئے کبھی بات چیت کے دروازے بندنہیں کیے۔

FOLLOW US