Sunday January 19, 2025

عمران خان ملک کے وزیراعظم نہیں بنیں گے لیکن کونسی سیاسی جماعت وفاق میں حکومت بنائے گی؟معروف شخصیت کی پیشگوئی

کراچی (نیوزڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر منظور وسان نے پیش گوئی کی ہے کہ عمران خان ملک کے وزیراعظم نہیں بنیں گے اور ہماری جماعت ہی وفاق میں حکومت بنائے گی۔اپنے خوابوں کے ذریعے پیش گوئی کرنے میں مشہور سندھ کے سابق وزیر اور پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ ملک کے آئندہ وزیراعظم عمران

 

خان نہیں ہوں گے بلکہ وفاق میں پیپلزپارٹی کی حکومت بنے گی۔۔منظور وسان نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ اب تقسیم ہوچکی ہے جس کا فائدہ پی پی کو ہوگا اور ہم کراچی سے قومی اسمبلی کی 17 سیٹیں جیتیں گے، جب کہ خواب میں یہ بھی دیکھا ہے کہ گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس والوں کو جیل کی ہوا کھانی پڑے گی۔

FOLLOW US