Sunday January 19, 2025

راولپنڈی میں فتح کس کی ہو گی؟ایسی رپورٹ سامنے آگئی کہ عمران خان بھی سر پکڑ لیں گے

راولپنڈی (نیوزڈیسک)راولپنڈی پر کس کی فتح کا نقارہ بجے گا، اس رپورٹ میں جانئیے۔ راولپنڈی کے 7 حلقوں میں پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن میں بڑے ٹاکرے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں اس وقت ہر جگہ الیکشن کے چرچے ہیں۔ایک جانب عوام الیکشن 2018 کے انتخابات پر نظریں لگائے بیٹھے ہیں تو دوسری جانب سیاسی

 

پنڈت بھی اس الیکشن کو پاکستان کی پارلیمانی سیاست کا اہم سنگ میل قرار دے رہے ہیں۔اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار مسلسل تیسری مرتبہ انتقال اقتدار کا مرحلہ جمہوری طریقے سے آگے بڑھ رہا ہے۔۔الیکشن تو 25 جولائی کو ہی انعقاد پذیر ہوں گے مگر انتخابی معرکے کا زور کس کے سر رہے گا اس پر چہ میگوئیاں ابھی سے شروع ہو چکی ہیں۔ہر سیاسی پہلوان اپنے مخالف کو سیاسی میدان میں شکست دینے کے لیے بیتاب ہوچکا ہے۔اس حوالے سے مختلف حلقوں میں سروے بھی کروائے جارہے ہیں۔اہم ترین حلقوں میں ہونے والے سروے انتخابات کے نتائج کے حوالے سے ایک عمومی اندازہ بھی پیش کررہے ہیں جس سے صورتحال واضح ہو رہی ہے کہ کس علاقے میں کس امیدوار کی سیاسی ساکھ زیادہ تگڑی ہے۔اس حوالے سے راولپنڈی کا احوال بھی منظر عام پر آگیا ہے۔شیخ رشید کا شہر کس کے نام رہے گا ،گزرتے دن کے ساتھ صورتحال واضح ہوتی جارہی ہے۔2013میں یہاں سے قومی اسمبلی کی7نشستوں میں سے 4پر ن لیگ،، دو پر پاکستان تحریک انصاف اورایک عوامی مسلم لیگ کے شیخ رشید کامیاب رہے تھے۔اس مرتبہ بھی اس شہر میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ این اے 57،،جو مری کا حلقہ ہےیہاں سے ن لیگ کے شاہد خاقان عباسی اور تحریک انصاف کے صداقت علی عباسی کے مقابلے پر سب کی نظریں ہونگی۔تاہم کہا جارہا ہے کہ یہ حلقہ شاہد خاقان عباسی کا آبائی حلقہ ہے اور یہاں انکی گرفت مضبوط ہے ۔این اے 59ہے، یہ حلقہ چکری اور دیگر علاقوں پر مشتمل ہے یہ حلقہ چوہدری نثار کا آبائی حلقہ ہے وہاں انکے اور لیگی امیدوار راجہ قمر الاسلام کے مابین سخت مقابلہ ہو گا تاہم اس حلقے پر چوہدری نثار کی پکڑ خاصی مضبوط ہے۔این اے 63راولپنڈی 7 بھی سیاسی مقابلہ بازی میں اہم حلقہ ہے، یہاں 2013 انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے رشید کےجیتنے کے امکانات واضح ہیں اس کے علاوہ این اے 60 میں انتخابات ملتوی ہو چکے۔۔این اے 58 میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کا ن لیگ کے راجہ جاوید سے اچھا مقابلہ متوقع ہے جبکہ تحریک انصاف کے محمد عظیم دونوں جماعتوں کو ٹف ٹائم دے سکتے ہیں۔تاہم حتمی فیصلہ 25 جولائی ہی کو ہوگا اور وہ پاکستان کی اور راولپنڈی کی عوام کا فیصلہ ہوگا۔

FOLLOW US