Sunday January 19, 2025

الیکشن سے صرف ایک روز قبل تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے عوام سے بڑی اپیل کر دی

لودھراں (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین نے کہا کہ عوام 25 جولائی کو سوچ سمجھ کر ووٹ ڈالیں ،نواز شریف نے پورے ملک کو کھوکھلا کردیا ہے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین نے لودھراں میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا منشور عوامی

 

خدمت منشور ہے ،جنوبی پنجاب کی عوام کو اندھروں سے نکال کر روشنیوں کی جانب لیکر جائیں گے ،2015میں الیکشن جیتا تو شہباز شریف کو لودھراں یاد آگیا ،25 جولائی کو گھروں سے عمران خان کو وزیر اعظم بنانے کیلئے نکلیں ،عمران خان نے پورے ملک سے ن لیگ کا صفایا کر دیا ہے ۔

FOLLOW US