Sunday January 19, 2025

باپ کے بعد اب بیٹے کا نمبر۔۔ حنیف عباسی کے صاحبزادے کیخلاف بڑی کارروائی ہو گئی

راولپنڈی(نیوزڈیسک) پولیس نے حنیف عباسی کے بیٹے سمیت 60 سے زائد(ن)لیگی رہنما ئو ں کے خلاف کار سرکار میں مداخلت اور عدالت میں توڑ پھوڑ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائنز پولیس نے کار سرکار میں مداخلت اور عدالت میں توڑ پھوڑ کرنے پر حنیف عباسی کے بیٹے حماد عباسی سمیت 60 سے زائد لیگی

 

رہنما ئو ں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے، مقدمہ میں کار سرکار میں مداخلت اور عدالت میں تھوڑ پھوڑ سمیت نعرے بازی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔پولیس کے مطابق ایف آئی آر میں حنیف عباسی کے بیٹے حماد عباسی، سابق ایم پی اے ضیا اللہ شاہ، راجہ عثمان، فیضان شاہ، شوکت عباسی، عابد عباسی اور مسلم لیگ(ن) کے کارکنوں سمیت 50 نامعلوم افراد کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز حنیف عباسی کی گرفتاری پر وہاں موجود مسلم لیگ (ن)کے رہنماں اور کارکنوں نے نعرے بازی شروع کردی تھی جب کہ اس موقع پر عدالت میں توڑ پھوڑ بھی کی گئی۔

FOLLOW US