واہ کینٹ(نیوزڈیسک)بریکنگ نیوز! چوہدری نثار عملی سیاست سے ہمیشہ کیلئے باہر۔۔۔تشویشناک خبر آگئی.. مسلم لیگ ن کے رہنما سینٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ چودھری نثار واہ اور ٹیکسلا کی مٹی سے ہوتا تو یار ماری نہیں کرتا، اب کی بار جو اسمبلی بنے گی اس میں چودھری نثار نہیں ہوگا،ان کا کہناتھا کہ چودھری نثار ٹینک کا انتخابی نشان مانگنے گئے
تھے پر جیپ دے کر بہلائے گئے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی گاڑی چلانے والی تصویر کوشش کرکے چودھری نثار اخبار میں لگواتا تھا،تمہاری حیثیت نواز شریف کے بنا جمشید دستی اور شیخ رشید جیسی ہی ہے۔واہ کینٹ میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران لیگی رہنمانے کہا کہ 25جولائی کو مقدرسنوارنے کےلئے شیر پرمہر لگانی ہے،نوازشریف کی آزادی نواز شریف کی نہیں ہماری نسلوں کی آزادی ہوگی،نواز شریف کے نمائندے قومی اسمبلی میں ہر نشست پر ہوں گے۔سینٹر پرویز رشید نے کہا کہ ماضی کی نسبت آج یہ ایک بدلا ہوا ملک ہے،آج ہمارے گھروں اور جلسہ گاہ میں بجلی اور گیس موجود ہے،جو یہ بجلی لایا وہ شخص اسی حلقہ کی ایک عمارت میں قید ہے، اس شخص کو جہاں قید کیا گیا وہاں نہ پنکھا ہے نہ بلب ہے۔ان کا کہناتھا کہ جس نے ملک میں امن لایا روشنی لائی وہ اڈیالہ جیل میں بیٹھا ہے،نوازشریف نے کہا میں اپنے لیے کوئی رعایت کسی سے نہیں مانگتا۔انہوں نے پرویز مشرف کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ وہ شخص جو عوام کو مکے دکھاتا تھا دس سال تک عوام پر مسلط رہا،آج وہ شخص لندن میں سر پر گلاس رکھ کر رقص کر رہا ہے۔پرویز رشید نے کہا کہ خان صاحب کہتے تھے تین سو ڈیم بنائیں گے،عمران خان صرف ہیلی کاپٹر اور پرویز خٹک کو اڑاتے رہے ہو۔