Sunday January 19, 2025

’’کہاں ہو پٹھانو! تھوڑی مردانگی دکھائو‘‘ ریحام خان نے ٹویٹر پر کیا مطالبہ کر دیا

لاہور (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے جلسے کے دوران قومی اسمبلی کے امیدوار کو دھکا دیا تو ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس پر ہر کوئی تبصروں میں مصروف ہے۔عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کیسے پیچھے رہ سکتی ہیں جنہوں نے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے ’ پختون کارڈ‘ استعمال کرتے

 

ہوئے پختونوں کو جذباتی ’بلیک میل‘ کرنے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ”پٹھان غیرت مندو!!! کہاں ہو ؟؟؟ اللہ پر یقین رکھو، اور کتنی بے عزتی برداشت کروگے“بعد ازاں انہوں نے ایک ٹوئٹر صارف کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھا ”کیوں ، شاہد خٹک پٹھان نہیں ہے؟ کرک میں پٹھان نہیں رہتے؟ عمران خان تھپڑ بھی مارتا ہے تو آپ لوگ ہنستے ہیں، تھوڑی سی مردانگی دکھاؤ“۔

FOLLOW US