Monday March 17, 2025

مریم نواز جیل میں لیکن آج ان کے اکاﺅنٹ سے ٹوئٹ کس نے کی ؟انتہائی حیران کن انکشاف سامنے آگیا

لاہور(ویب ڈیسک )سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی اڈیالہ جیل میں ہیں لیکن آج ان کے اکاونٹ سے ایک ٹوئٹ سامنے آئی تو سوشل میڈ یا پر تہلکہ مچ گیا اور ہر کسی نے سوال اٹھانا شروع کردیا کہ مریم نواز کو جیل میں وائی فائی کی سہولت کیسے مل سکتی ہے ؟

تاہم اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ ٹوئٹ مریم نواز نے خود نہیں کیا ۔نجی نیوز چینل کے مطابق مریم نواز کے ٹوئٹر اکاونٹ سے ان کے صاحبزادے جنید صفدر نے ٹوئٹ کی ہے ،یہ بات سامنے آنے کے بعد تمام قیاس آرائیاں دم توڑ گئیں ۔اس سے قبل سوشل میڈ یا پر کچھ لوگوں کا کہنا تھا کہ یہ ٹوئٹ مریم نواز نے جیل سے کیا ہے اور انہیں اس بات کی اجازت کیو ں دی جا رہی ہے ۔واضح رہے کہ چند گھنٹو قبل مریم نواز کے اکاوئنٹ سے سامنے آنے والی ٹوئٹ میں کہا گیا تھا کہ ”جس دھج سے کوئی مقتل میں گیا، وہ شان سلامت رہتی ہے۔یہ جان تو آنی جانی ہے، اس جاں کی تو کوئی بات نہیں۔گر بازی عشق کی بازی ہے، جو چاہو لگا دو ڈر کیسا۔گرجیت گئے تو کیا کہنا، ہارے بھی تو بازی مات نہیں۔“(ع،ع)