Sunday January 19, 2025

تحریک انصاف نہ مسلم لیگ (ن)بلکہ کونسی سیاسی جماعت پنجاب میں سرپرائز دے گی؟ چوہدری نثار کا حیران کن دعویٰ

راولپنڈی (نیوزڈیسک) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے پیپلز پارٹی کے پنجاب میں کم بیک کی پیشن گوئی کردی، اس میں کوئی شک نہیں کہ بلاول نے سب سے زیادہ متاثر کن انتخابی مہم چلائی، بلاول کی موثر انتخابی مہم کے باعث پیپلز پارٹی کو فوری تو نہیں، تاہم مستقبل میں پنجاب میں فائدہ ضرور پہنچے گا، نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں اظہار خیال۔تفصیلات

کے مطابق سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو کے دوران پیپلز پارٹی سے متعلق حیران کن دعویٰ کیا گیا۔ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا پنجاب میں کم بیک ہوگا۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ بلاول نے سب سے زیادہ متاثر کن انتخابی مہم چلائی، بلاول کی موثر انتخابی مہم کے باعث پیپلز پارٹی کو فوری تو نہیں، تاہم مستقبل میں پنجاب میں فائدہ ضرور پہنچے گا۔چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں کی انتخابی مہم کا بغور جائزہ لیا ہے، اور وہ یہ اعتراف کرنے پر مجبور ہیں کہ پیپلز پارٹی کے نوجوان چئیرمین بلاول بھٹو زرداری اس معاملے میں دیگر تمام سیاسی رہنماوں پر بازی لے گئے ہیں۔ چوہدری نثار کے مطابق پیپلز پارٹی کے نوجوان چئیرمین بلاول بھٹو نے دیگر تمام سیاسی قائدین کے مقابلے میں سب سے زیادہ متاثر کن اور موثر انتخابی مہم چلائی ہے۔بلاول بھٹو کی اس موثر اور متاثر کن انتخابی مہم کے باعث ہی مستقبل میں پیپلز پارٹی کو پنجاب میں کم بیک کرنے کا موقع مل سکتا ہے۔ تاہم چوہدری نثار کا یہ بھی کہنا ہے کہ مستقبل قریب میں پیپلز پارٹی کو پنجاب کی سیاست میں کوئی خاص کامیابی حاصل نہیں ہوگی۔ یہاں یہ بات بھی واضح رہے کہ چوہدری نثار اور پیپلز پارٹی کے درمیان گزشتہ دور حکومت میں شدید اختلافات پائے جاتے تھے۔ پیپلز پارٹی کی جانب سے چوہدری نثار پر انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنائے جانے کا الزام بھی عائد کیا گیا تھا۔ تاہم اب چوہدری نثار نے پیپلز پارٹی سے متعلق اپنی رائے میں نرمی اختیار کر لی ہے۔

FOLLOW US