ایبٹ آباد(نیوزڈیسک) سردار مہتاب آزادامیدوار شوکت تنولی اور سردار یعقوب کی کامیابی کیلئے سرگرم۔ مسلم لیگی کارکنوں اور جنبہ برادری کو کامیابی کا ٹاسک سونپ دیا۔ اس ضمن میں انتہائی ذمہ دار ذرائع نے صحافیوں کو بتایاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنماء سردار مہتاب احمد خان عباسی نے اپنے پورے خاندان سمیت این اے پندرہ کا ٹکٹ نہ ملنے پر
الیکشنسے دستبرداری کا اعلان کردیاتھا۔ حلقہ این اے پندرہ میں مسلم لیگی امیدوار این اے پندرہ مرتضیٰ جاوید عباسی اوراین اے سولہ میں حاجی مہابت اعوان کی کامیابی کے امکانات بہت کم ہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق سردار مہتاب احمد خان عباسی کا جنبہ اوربرادری کے علاوہ مسلم لیگی کارکن حلقہ این اے پندرہ میں پی ٹی آئی کے منحرف آزاد امیدوارسردار محمد یعقوب اور این اے سولہ میں شوکت تنولی کو سپورٹ کررہے ہیں۔ اور سردار مہتاب گروپ ان دونوں امیدواروں کی کامیابی کیلئے سرگرم عمل ہے۔ ذرائع کے مطابق حلقہ این اے پندرہ اور سولہ میں سردار مہتاب کی سپورٹ کے بعد حلقہ این اے پندرہ اور سولہ میں بالترتیب سردار محمد یعقوب اور شوکت تنولی کی کامیابی کے بہت زیادہ امکانات ہیں۔