لاہور(نیوزڈیسک)25 سال پہلے عمران خان کو سیاست میں آنے کی دعوت دینے والے نوازشریف اسی کی سیاست کا شکار بن گئے۔ برسوں پہلے نواز شریف نے بطوروزیر اعظم عمران خان کو سیاست میں آنے کی دعوت دی جسے عمران خان نے ٹھکرا دیا۔تفصیلات کے مطابق کہتے ہیں کہ تاریخ بہت بے رحم ہوتی ہے ۔بسا اوقات انسان جو کچھ کر رہا ہوتا ہے
،وہکیسے اچانک اس کے سامنے آ جاتا ہے ،وہم گمان میں بھی نہیں ہوتا۔یہی کچھ مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ساتھ ہوا۔25 سال پہلے عمران خان کو سیاست میں آنے کی دعوت دینے والے نوازشریف اسی کی سیاست کا شکار بن گئے۔۔عمران خان 1992 میں جب پاکستان ٹیم کی قیادت کر رہے تھے اور انہوں نے 1992 کا ورلڈ کپ جیتا تھا تو اس وقت ملک میں مسلم لیگ ن ہی کی حکومت تھی اور نواز شریف ہی وزیر اعظم تھے۔عمران خان جب ورلڈ کپ جیت کر واپس آئے تو ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔اس موقع پر اس وقت کے وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے پاکستانی ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا۔اس وقت کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں ایک عمران خان نے نواز شریف سے ایک غیر ملکی مہمان کا تعارف کروایا تو نواز شریف نے اس مہمان کو خوش آمدید کہا جس پر آسٹریلوی مہمان رچرڈ نے پوچھا کہ کیا آپکو اس نوجوان پر فخر ہے تو نواز شریف نے کہا کہ ہاں ،جس پر غیر ملکی مہمان نے پوچھا کہ کیا اگر عمران سیاست میں آئیں تو آپ کیا کہیں گے ،جس پر سابق وزیر اعظم نے کہا کہ میں نے تو بہت بار عمران خان کو کہا ہے کہ میری ٹیم کا حصہ بن جاو مگر عمران خان نے انکار کردیا۔سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں معلوم کہ ایسا کیوں ہے تاہم میری آفر ابھی بھی موجود ہے۔تاریخ نے آج اسی مشورے کو نواز شریف کی سیاسی موت کا سبب قرار دے دیا۔25 سال پہلے عمران خان کو سیاست میں آنے کی دعوت دینے والے نوازشریف اسی کی سیاست کا شکار بن گئے۔