Monday January 27, 2025

عمران خان وزیراعظم نہیں بن سکتے دہشتگرد تنظیموں کا الیکشن لڑنا توہین آمیز ہے تحریک انصاف کو کس کی مدد مل رہی ہے نوجوان بلاول بھٹو زرداری پھٹ پڑے

لالہ موسٰی (مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان سازش کر کے وزیراعظم نہیں بن سکتے اگر انہیں اپنی مقبولیت پر اتنا ہی یقین ہے تو وہ صاف اور شفاف انتخابات سے کیوں بھاگتے ہیں۔پیپلز پارٹی کے نظریے کو پنجاب کے عوام پسند کرتے ہیں اور عمران خان جانتے ہیں کہ وہ الیکشن میں ہمارا مقابلہ نہیں کر سکتے ۔ تفصیلات کے مطابق لالہ موسٰی میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے انتخابی مہم کے سلسلے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد سے لالہ موسٰی تک جگہ جگہ

لوگوں نے پورے جوش و خروش سے استقبال کیا ،میرا پہلا الیکشن ہے اور میں پنجاب میں نکلا ہوں اور ہمارا سفر صرف الیکشن تک محدود نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے نظریے کو پنجاب کی عوام پسند کر رہے ہیں اور پنجاب کی سیاست میں جو نظریاتی بحران ہے اس کے لئے پیپلز پارٹی لڑے گی ۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے بارے میں بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اگر خان صاحب اتنے ہی مقبول ہیں اور ان کے پاس اگر بہت سے لوگوں کی سپورٹ ہے تو اداروں کی طرف سے تحریک انصاف کو خصوصی حمایتیں کیوں مل رہیں ہیں اور خان صاحب صاف اور شفاف انتخابات سے کیوں بھاگتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ عمران خان کی غلط فہمی ہے کہ سازش کرکے وزیراعظم بنیں گے،بلکہ اس سازش میں وہ بری طرح ناکام ہوں گے ، ہم نے پہلے بھی سازشوں کا مقابلہ کیا ہے اور آئندہ بھی کریں گے اور ان سازشوں کے خلاف شواہد لائیں گے ،عمران خان جانتے ہیں کہ وہ ہمارا مقابلہ نہیں کرسکتے ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ کٹھ پتلی اتحاد بنانے کی کوششیں ہو رہی ہیں اور کالعدم تنظیموں کا الیکشن لڑنا بھی جمہوریت کی توہین ہے ۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پاکستان کے عوام بھر پور طریقے سے ووٹ ڈالنے کیلئے نکلتے ہیں اور عوام کو حق ہے کہ جسے چاہیں ووٹ ڈالیں

FOLLOW US