Monday January 27, 2025

سابق وزیر اعظم کی بیٹی پاکستان تحریک انصاف میں شامل

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ق) کے رہنماء اجمل وزیر اور سابق وزیر اعظم محمد خان جونیجو کی صاحبزادی فضہ جونیجو بھی پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔ دونوں شخصیات نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے بنی گالہ میں الگ الگ ملاقاتیں کیں اور تحریک انصاف کی قیادت اور منشور پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ق) کے ایک رہنماء اجمل وزیر بھی تحریک انصاف میں شامل ہوگئے اور سابق وزیراعظم محمد خان جونیجو

کی بیٹی فضہ جونیجو بھی تحریک انصاف میں شامل ہوگئیں۔ دونوں شخصیات نے بدھ کے دن تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر دونوں رہنمائوں نے تحریک انصاف کی قیادت اور منشور پر ممل اعتماد کا اظہار کیا۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اجمل وزیر اور فضہ جونیجو کی شمولیت کا خوشدلی سے خیر مقدم کیا۔

FOLLOW US