Monday January 27, 2025

“میں اڈیالہ جیل چھوڑ کر کہیں نہیں جائوں گی” مریم نواز نے صاف انکار کر دیا ، ایسا بیان دے ڈالا کہ جیل انتظامیہ ہکا بکا ر ہ گئی

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم میاں نوازشریف اور مریم نواز کو جیل میںبند ہوئے پانچ روز گزر چکے ہیں۔ جیل انتظامیہ نے دونوں کی سکیورٹی کے پیش نظر تمام ضروری انتظامات کر لیے گئے ہیں۔ جیل کے اندر او ر باہر سکیورٹی کی نفری بڑھا دی گئی ہے ۔ جبکہ جیل میں نوازشریف اور مریم نواز کو دیے گئے مشقتیوں اور ان کو مہیا کیے جارہے کھانےپر بھی کڑی نگاہ رکھنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ مریم نوازکو سکیورٹی خدشات کی بنا پر اڈیالہ جیل سے

نکال کر سہالہ کے ریسٹ ہائوس منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے تاہم مریم نواز نے اپنے والد نواز شریف کو چھوڑ کر جیل سے سہالہ ریسٹ ہائوس منتقل ہونے سے صاف انکارکردیا ہے۔انھوںنے جیل انتظامیہ کو دیے گئے اپنے جواب میں کہہ دیا ہے کہ وہ اپنے والد کو جیل میں چھوڑ کر کسی ریسٹ ہائوس میں منتقل نہیں ہوں گی۔

FOLLOW US