ناروال (مانیٹرنگ ڈیسک )سیاسی جلسوں اور جلوسوں کے دوران سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں کے ساتھ واقعات اور حادثے پیش آنے کا سلسلہ جاری ہے ۔تحریک انصاف کے رہنما ابرارالحق کے ساتھ بھی ایسا ہی ایک حادثہ پیش آگیا ہے جنھیں ایک کارنر میٹنگ کے دوران بجلی کا زور دار جھٹکا لگ گیا ہے۔ تفصیل کے مطابق نارروال سے قومی اسمبلی کے حلقے
این اے 78میں کارنر میٹنگ کے دوران تحریک انصاف کے رہنما ابرار الحق نے خطاب کے لیے مائیک اٹھا یاتو انہیں زور دار کرنٹ کا جھٹکا لگ گیا جس پر ابرار الحق نے ایک دم مائیک پھینک دیا اور حواس باختہ رہ گئے ،ابرار الحق کو اس طرح جھٹکا لگتے دیکھ کر وہاں کھڑے لوگ بھی مسکرانے لگے ۔واضح رہے کہ اس سے قبل تحریک انصاف کے رہنما پرویز خٹک جلسے کے دوران سٹیج گرنے سے زخمی ہو گئے تھے ۔