لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن میں صرف ایک ہفتہ باقی رہ گیا ہے ۔لیکن سیاسی جماعتیں ابھی تک ٹکٹ کے جھمیلوں سے نہیں باہر آسکیں ۔ مسلم لیگ (ن) کے ایک ٹکٹ کے خواہشمند نے بھی سابق وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی پر سنگین الزام عائدکرتے ہوئے کہا ہے کہ انھوںنے ان کا ڈیڑھ کروڑ روپیہ خرچ کر وا دیا ۔ مسلم لیگ (ن) کے چیف آرگنائزر عشرت بھلڑ نے ایک پریس کانفرنس کی ہے جس کے دوران انھوںنے کہا ہے کہ عابد شیر علی نے ٹکٹ کے نام پر میرے ڈیڑھ کروڑ روپے خرچ کروادیے ہیں۔ شریف برداران میری رقم مجھے واپس دلوائیں۔ انھوںنے اپنی چیف
آرگنائزر کے عہدے سے مستعفی ہونے کا بھی اعلان کیا ۔ انھوںنے بتایا گیا کہ انھوں نے حافظ منیر کو 32لاکھ کی گاڑی لے کر دی ۔ جبکہ انھیں 30لاکھ روپے کا چیک بھی عابد شیر علی کو دینے کا کہاگیا ۔ یہاں تک کہ نوازشریف کی ریلی پر بھی انھوںنے دو لاکھ خرچ کیے لیکن انھیں پی پی 172کا ٹکٹ نہیں ملا ۔انھوںنے مطالبہ کیا کہ ان کی رقم واپس دلوائی جائے ۔