لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف کی گرفتاری کے بعد جیل کے اندر ان کو دی گئی سہولیات کے حوالے سے ان کے صاحبزادے حسین نواز نے ٹوئٹر پر ایک ایساپیغام جاری کر دیا کہ مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں میں رنج و الم کی فضا پیدا ہو گئی ۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں حسین نواز نے بتایا ہے کہ تین بار ملک کا وزیراعظم رہنے والے نوازشریف کو زمین پر سلایا گیا ہے اور انھیں اوڑھنے کےلئے صرف ایک چادر دی گئی ہے۔
غسل خانہ اتنا گندا اور غلیظ ہے جیسے طویل عرصے اس کی صفائی نہیں کی گئی ۔ انھوںنے کہا کہ قانون کے تحت قیدیوں کو گھر سے کھانا منگوانے کی اجازت ہوتی ہے لیکن نوازشریف کو یہ اجازت بھی نہیں دی جا رہی ۔ انھوںنے مزید کہا ہے کہ اس ملک میں عوامی نمائندوں کی عزت کا دستور نہیں لیکن یہ بنیادی حقوق ہیں جن کا روکنا تشدد ہے۔